مرکزی زیر انتظام لداخ میں واقع حقیقی لائن آف کنٹرول پر ہند۔ چین کے درمیان کشیدگی کا ایک اور واقع چند روز قبل دوبارہ پیش آیا۔ اتوار کے روز منظرعام پر آئے ویڈیو میں لداخ کے ضلع لیہ کے نیوما بلاک کے علاقے چانگتھھنگ پر موجود دو چینی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: مصطفی کمال
انہوں نے مزید کہا، "میری سمجھ کے مطابق، چینی مقامی خانہ بدوشوں کے ذریعہ اس علاقے میں مویشیوں کے چرنے پر اعتراض کر رہے تھے۔"
جب اس واقعے کے بعد انتظامیہ کے جوابی اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، "وہ آئے، اعتراض کیا اور واپس آگئے۔ اگرچہ یہ علاقہ بھارت کا علاقہ ہے۔"