ETV Bharat / state

Y 20 Summit Starts Today لداخ میں وائی 20 سمٹ آج سے شروع

یونین ٹیریٹری بنائے جانے کے بعد پہلی مرتبہ لداخ میں وائی 20 پری سمیٹ اجلاس 26 سے 28 اپریل تک منعقد ہو رہا ہے۔ Y 20 Summit In UT Ladakh

a
a
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 12:25 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک): گزشتہ روز یونین ٹیریٹری لداخ کے لیہہ ہوائی اڈے پر نوجوانوں کے مندوبین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وائی 20 اجلاس جی 20 سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر 26 سے 28 اپریل تک لیہہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ جی 20 ممالک اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے وائی 20 نمائندے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ نوجوان تین روزہ وائی 20 پری سمٹ میں شرکت کے لیے کل لیہہ پہنچے تھے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ لداخ کے لیے وائی 20 میٹنگ کی میزبانی کرنا ایک قابل فخر لمحہ ہے اور اس ضمن میں اس اہم تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 28 اپریل کو مختلف ممالک کے نمائندوں کو مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سمیت مختلف اہم مقامات پر بھی لے جایا جائے گا۔ اس کے بعد مندوبین 29 اپریل کو نئی دہلی واپس لوٹیں گے۔

لداخ کو جموں و کشمیر سے علیحدہ کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یونین ٹیریٹری) بنانے کے بعد یہاں یہ پہلا بڑا بین الاقوامی اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ اس اجلاس کے لیے لیہہ کے مرکزی بازار، سڑکوں اور اہم مذہبی اور تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ آرائش و نمائش میں لداخ کے منفرد ثقافتی اور ورثے کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: G20 Conference In Srinagar سرینگر میں جی 20 اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری

اجلاس کے پہلے دن، مندوبین ہیمس اور تھیکسی خانقاہوں اور شانتی اسٹوپا (Hemis and Thicksey monasteries and Shanti Stupa) سمیت تاریخی و مذہبی اہمیت کے حامل مقامی مقامات کا دورہ کریں گے۔ اگلے روز، ایل جی لداخ ڈاکٹر بی ڈی مشرا سندھو سنسکرت آڈیٹوریم میں مندوبین سے خطاب کریں گے۔ پری سمٹ کے تیسرے دن مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر مندوبین کے ساتھ بات چیت کریں گے اور یوتھ ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریں گے UT انتظامیہ کے عہدیداروں کے مطابق پروگرام کے ہموار اور پر امن انعقاد کے لئے حفاظت کے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: J K to host G-20 summit سرینگر بھی جی ٹوینٹی اجلاس کی میزبانی کرے گا، صوبائی کمشنر پی کے پولے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.