ETV Bharat / state

ایران سے 277 بھارتی جودھ پور پہنچے - 14 دنوں تک انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا

کورونا وائرس کے سبب بیرون ممالک میں رہ رہے بھارتیوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایران کے دارالحکومت تہران سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ 277 بھارتیوں کو آج صبح جودھ پور لایا گیا۔

ایران سے 277 بھارتی جودھ پور پہنچے
ایران سے 277 بھارتی جودھ پور پہنچے
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 10:11 AM IST

ائیر انڈیا کی فلائٹ جودھ پور کے ایئرپورٹ پر صبح 4:45 بجے پہنچی۔

اس کے دو گھنٹے بعد دوسری فلائٹ پہنچی، ایئر لیفٹ کیے گئے بھارتیوں میں، خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان سبھی شامل ہیں۔ یہ تمام لداخ علاقے کے رہنے والے ہیں۔ حالانکہ ان سب کی ایران میں کورونا کی جانچ منفی آئی ہے۔ 14 دنوں تک انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

ایران سے 277 بھارتی جودھ پور پہنچے

جودھ پور پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ہی ڈاکٹر ایس این میڈیکل کالج کی ٹیم نے تمام مسافروں کی اسکرینگ کی اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے ان کے سامان کو بھی سینیٹائز کیا، جس کے بعد فوک کی گاڑیوں میں تمام کو دیگر علاقوں میں بنائے گئے سینٹرز میں لے جایا گیا جہاں انہیں 14 دنوں تک رکھا جائے گا، اسی دوران ان کا ایک مرتبہ پھر جانچ کی جائے گی۔

جودھ پور سول ایئرپورٹ منگل کی رات کے بعد سے بند ہوگیا تھا، ایسے میں ایئرپورٹ کے ہی گیٹ سے ان سب کو بسوں سے نکالا گیا۔ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر ایس این میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جیسلمیر میں بھی 400 سے زائد ایران میں رہ رہے بھارتیوں کو لایا گیاتھا جو فوج کے ویلینس سینٹر میں رہ رہے ہیں۔ان تمام کی بھی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.