ETV Bharat / state

کپواڑہ میں پرانا ہتھ گولہ پھٹنے سے کمسن لڑکا زخمی - جموں و کشمیر

زخمی کمسن لڑکے کو علاج و معالجہ کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

کپواڑہ میں پرانا ہتھ گولہ پھٹنے سے کمسن لڑکا زخمی

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 6:43 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جمعرات کو ایک پرانے ہتھ گولے کے پٹھنے سے ایک دس سالہ لڑکا زخمی ہو گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے پرے پورہ کلاروس میں جمعرات کو زبیر احمد خان نامی ایک دس سالہ لڑکے نے دو پرانے ہتھ گولے دیکھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان پرانے ہتھ گولوں کو چھیڑنے کے دوران ان میں سے ایک ہتھ گولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں زبیر احمد آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی کمسن لڑکے کو علاج و معالجہ کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.