ETV Bharat / state

Two men shot dead by army Along LoC: ایل او سی کے قریب فائرنگ، دو افراد ہلاک - کیرن سیکٹر میں دو افراد ہلاک

سرحدی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک گولیوں کے تبادلے میں 2 مقامی افراد ہلاک ہوگئے۔ Two men shot dead by army Along LoC in Kupwara پولیس کے مطابق جائے وقوع سے بڑی مقدار میں ہتھیار اورمنشیات کو ضبط کر لیا گیا۔

ایل او سی کے نزیک فائرنگ، دو افراد ہلاک
ایل او سی کے نزیک فائرنگ، دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 7:43 PM IST

کپوارہ: پولیس بیان میں فوج کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’منگل کی دوپہر کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں انڈیا گیٹ بیچو کے مقام پر ایل او سی کے قریب فوج کی ایک گشتی پارٹی نے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ Two Men Shot dead by army after observing suspicious activity along LoC in Keran نقل و حرکت کو فوج کی گشتی پارٹی نے چیلنج کیا تو ان پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں فوج نے بھی فائرنگ کی اور گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔‘‘

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران ایل او سی کے ایک طرف 2 افراد مردہ پائے گئے جن کے قبضے سے 4 اے کے47 رائفلز، 8 میگزین اور منشیات کے 2 پیکٹ تھے جبکہ ایل او سی کے دوسری طرف مزید 2 اے کے رائفلز، میگزین اور4 دستی بم برآمد ہوئے۔ suspicious activity along LoC in Keran بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مارے گئے 2مقامی افراد - ماجد چیچی اور شمس الدین بیگ اسلحہ اور منشیات کا ذخیرہ حاصل کرنے اور ایل او سی پر واقع روٹہ نار کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے لیے دراندازی کی سہولت فراہم کرنے آئے تھے۔‘‘

بیان کے مطابق براامد کیے گئے اسلحہ اور گولہ بارود میں 5، اے کے 47 اور 56 رائفلز، ایک اے کے رائفل شارٹ گن ،15، میگزین،گولیوں کے درجنوں رائونڈ اورمنشیات کے2پیکٹ شامل ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.