ETV Bharat / state

Handwara Market Checking Drive: مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران دکانداروں پر جرمانہ

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 8:50 PM IST

ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران غیر معیاری، سڑی گلی سبزیوں اور میوہ کو موقع پر ہی ضائع کرنے کے علاوہ مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے مختلف دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا Handwara market Checking Driveجب کہ دو دکانداروں کا کورٹ چالان بھی کیا گیا۔

Handwara market Checking Drive: مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران دکانداروں پر جرمانہ عائد

کپواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ علاقے میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران میونسپل کمیٹی ہندوارہ، انفورسمنٹ ونگ ہندوارہ، محکمہ مال اور ہندوارہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا اہتمام عمل میں لایا۔ Handwara market Checking Driveمارکیٹ چیکنگ کے دوران ٹیم نے زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاء خصوصاً غذائی اجناس کو ضبط کرنے کے علاوہ کیئ دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔

مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران دکانداروں پر جرمانہ عائد

تحصیلدار ہندوارہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی پر لگام کسنے کے لیے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ market Checking Drive in handwaraانہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے سبزی اور میوہ فروشوں، بیکری کی دکانوں سمیت غذائی اجناس فروخت کرنے والے دکانداروں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری، سڑی گلی سبزیوں اور میوہ کو موقع پر ہی ضائع کرکے مختلف دکانداروں سے پانچ ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا، جبکہ دو دکانداروں کا کورٹ چالان بھی کیا گیا۔ Shopkeepers fined in Handwara During Market Checking Driveمارکیٹ چیکنگ ٹیم نے دکانداروں کو تنبیہہ کی کہ وہ مقررہ نرخ ناموں کے مطابق ہی اشیاء فروخت کریں۔ تحصیلدار نے کہا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کسی بھی قیمت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.