ETV Bharat / state

Kupwara Man Missing From Custody کپواڑہ نوجوان کی فوجی حراست میں گمشدگی پر سرینگر میں احتجاج - پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر کی پریس کالونی میں آج عوامی آواز پارٹی کے کارکنان نے کپواڑہ کے کنن پوش پورہ علاقہ کے عبدالرشید ڈار کی فوجی حراست میں گمشدگی کے بارے میں احتجاج کیا۔ کارکارکارکنان نے فوجی حکام سے عبدالرشید کی رشتہ داروں کو سپرد کرنے کی اپیل کی۔Kupwara Man Missing From Army Custody

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 8:29 PM IST

سرینگر: سرحدی ضلع کپواڑہ کے کنن پوش پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے بدھ کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے خاندان کے مطابق ان کے رشتہ دار عبدالرشید کو فوج نے حراست میں لیا تھا اور وہ فوج کی حراست سے ہی لاپتہ ہوئے ہیں۔Kupwara Family protest Against Man Missing From Custody

کپواڑہ نوجوان کی فوجی حراست میں گمشدگی پر سرینگر میں احتجاج

رشتہ داروں کے مطابق ترہگام میں قائم فوجی کیمپ کے اہلکاروں نے عبدالرشید ڈار کو پوچھ گچھ کے لیے 15 دسمبر کو حراست میں لیا تھا۔ مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق اب فوج انہیں یہ کہہ رہی ہے کہ عبدالرشید حراست سے فرار ہوگیا ہے۔عبدالرشید ڈار کے بھائی نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ فوج، پولیس اور ضلع انتظامیہ سے اپنے بھائی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔Kupwara Man Missing From Army Custody

وہیں اس معاملے پر ضلع کپواڑہ کے ایس ایس پی یوگل منہاس نے کہا کہ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔SSP Kupwara on missing man

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے فوج کے کور کمانڈر سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ 'ایک نوجوان کس طرح فوج کی حراست سے بھاگ سکتا ہے اور اب اس کو گمشدہ قرار دیا گیا ہے۔Mehbooba Mufti On Kupwara Man Missing From custody

وہیں عوامی آواز پارٹی نے اس گمشدگی پر لال چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی کے صدر سہیل خان نے بتایا کہ فوج جلد از جلد عبدالرشید ڈار کو اس کے راشتہ داروں کے سپرد کرے ورنہ ان کا احتجاج جاری رہے گا۔Awami Awaz Party protest in Srinagar

فوج نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ سرینگر میں مقیم وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ اس معاملے کی جانکاری حاصل کرنے کے بعد وہ میڈیا کو اطلاع دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: گرفتار بیٹوں کی راہ تکتے بوڑھے والدین

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.