ETV Bharat / state

Transfer of Machinery from Handwara Hospital: ’ہندوارہ اسپتال کی مشینری کو کیوں منتقل کیا گیا؟‘

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 1:43 PM IST

’’ورلڈ بینک کی جانب سے ہندوارہ اسپتال کے لیے فراہم کی گئی مشینری کو سب ضلع اسپتال کپوارہ سمیت دیگر اسپتالوں کو منتقل کرنا Transfer of Machinery from Handwara Hospital ہندوارہ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔‘‘

ضلع اسپتال ہندوارہ سے 1.5 کروڑ سے زائد مالیت کی مشینری کی مبینہ طور منتقلی

محکمۂ صحت کی جانب سے 1.5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جدید ہیلتھ مشینری کو ضلع اسپتال ہندواہ سے مبینہ طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپوارہ سمیت کشمیر کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے پر قصبہ ہندوارہ کے باشندوں نے محکمۂ صحت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ Transfer of Machinery from Handwara Hospital لوگوں کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی مشینری، جن میں ہائی فلو آکسیجن مشینیں، بلڈ بینک کے لیے دو ریفریجریٹرز، یو ایس جی ڈوپلر، آپریشن ٹیبل اور ورک سٹیشن (اینستھیزیا) شامل ہیں، کو ایس ڈی ایچ کپوارہ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

رپوٹس کے مطابق محکمۂ صحت جدید کی جانب سے جدید مشینری حاصل کرنے کے بجائے طبی مراکز میں موجودہ مشینری کو وادی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ Transfer of Machinery from Handwara Hospital سب ضلع اسپتال ہندوارہ کے باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’ہندوارہ کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی‘‘ سے تعبیر کیا۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’اگر ورلڈ بینک نے ان اسپتالوں کے لیے مشینری فراہم کی ہے تو پھر وادی کے دیگر اسپتالوں میں انہیں منتقل کرنے کا کیا معنی ہے؟‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع اسپتال میں عملہ اور مشینری کی کمی کے باعث دور دراز اور پہاڑی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے بتایا کہ ’’یہ محکمۂ صحت کا داخلی معاملہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مشینری کی منتقلی کا انہیں کوئی علم نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کی نسبت سے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: DC Kupwara Visits Handwara Hospital: ڈی سی کپوارہ کا ضلع اسپتال ہندوارہ کا دورہ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.