’نیشنل کانفرنس اپنے موقف -دفعہ 370 کی بحالی - کے لیے پر عزم ہے، اور عوام کو آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار شمالی کشمیر کے سب ضلع ہندوارہ میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے تنظیمی الیکشن کے بعد پارٹی لیڈر چودھری محمد رمضان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔
ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے تنظیمی الیکشن منعقد ہوا جس میں تنظیمی انتخابات کے ذریعے بلاک لیول کمیٹیوں کے لیے اکائیاں تشکیل دی گئیں۔
انتخابات میں سبھی حلقوں سے آئے ہوئے کارکنان نے حصہ لیا، وہیں انتخابات سرینگر سے آئے پارٹی کارکنان کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔
انتخابات میں آئے پارٹی کارکنان سے این سی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور آئندہ انتخابات کے لئے تیار رہنے پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں: 'خود ساختہ صحافیوں کو رپورٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی'
اس موقع پر مقامی این سی لیڈر چودھری محمد رمضان نے انتخابات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ انتخابات شفاف اور احسن طریقے پر انجام دیے گئے اور ہندوارہ کے سبھی بلاکس کے لیے اکائی تشکیل دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس کا موقف واضح ہے، پارٹی کی اولین ترجیح دفعہ 370 کی بحالی ہے، جس کے لیے پارٹی کی جانب سے پرامن جدو جہد جاری ہے۔‘‘