ETV Bharat / state

کپواڑہ: صحافیوں کی ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ میٹنگ، اہم مسائل پر تبادلہ خیال - ضلع کپواڑہ میں صحافی

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ فی الوقت ہندوارہ اور کپواڑہ میں پریس کلب کے لئے مخصوص مقام یا پھر کسی عمارت کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

JFK meets Deputy Commissioner
JFK meets Deputy Commissioner
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 8:58 PM IST

ضلع کپواڑہ میں صحافیوں نے آج ضلع ترقیاتی کشمنر امام الدین سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے صحافیوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

صحافیوں کی ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ میٹنگ

اس موقع پر صحافی برادری کے سربراہ یحییٰ سلطان کی قیادت میں صحافیوں نے ہندوارہ اور کپواڑہ میں پریس کلب کے قیام کا معاملہ اٹھایا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر امام الدین نے انھیں یقین دلایا کہ صحافیوں کا یہ مطالبہ جلد پورا کیا جائے گا اور کپوراڑہ میں پریس کلب کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا 'فی الوقت ہندوارہ اور کپواڑہ میں پریس کلب کے لئے مخصوص مقام یا پھر کسی عمارت کی نشاندہی کی جارہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
محبوبہ مفتی کشمیری نظربندوں کی 'حالت زار' پر رنجیدہ

انہوں نے عوامی مسائل کو ضلع انتظامیہ تک پہنچانے میں صحافیوں کی ستائش کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ آگے بھی صحافی اور انتظامیہ عوام کے معاملات کے حل کے لیے پیش پیش رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.