ETV Bharat / state

کپوارہ: نالہ ماور سے ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی - نالہ کو تحفظ

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں انتظامیہ اور محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ نے مختلف نالوں سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

کپوارہ: نالہ ماور سے ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 3:30 PM IST

ضلع کپوارہ کے ہندارہ قصبے میں انتظامیہ نے غیر قانونی طور نالہ ماور سمیت مختلف ندی نالوں سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے کے عمل کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نالوں کی جانب جانے والے راستوں کو سیل کر دیا۔

کپوارہ: نالہ ماور سے ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی

ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی جانب سے سخت ہدایات جاری کیے جانے کے بعد جیالوجی اینڈ مائننگ اور محکمہ پولیس نے نالہ ماور کی جانب جانے والے راستوں کی کھدائی کی تاکہ غیر قاونونی طور ریت اور باجری نکالنے کا عمل رک جائے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع کے منرل آفیسر نے کہا کہ ’’مختلف نالوں سے رات کے اندھیرے میں ریت اور باجری نکالنے کا عمل جاری تھا جس کے بعد نالہ ماور کی جانب جانے والے راستوں کی کھدائی کی گئی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے کے عمل سے نالہ میں مختلف مقامات پر گہری گڑھے بن گئے ہیں جن کی بھرائی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی، تاہم اس موقع پر افسران نے لوگوں کو رہی اس مہم میں انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کا تعاون دینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مدد کے بعد ہی نالہ کو تحفظ فراہم کرکے ریت باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.