واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور زور دار ژالہ باری ہوئی۔
ان علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ضلع کپوارہ کے زرہامہ، ہایہامہ،گوجرپتی کے علاوہ درجنوں علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا۔
ادھر چیف ہارٹیکلچر آفیسر کپوارہ نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے کر نقصان ہونے والے علاقوں کی طرف روانہ کیا ہے۔