جموں و کشمیر کے سب ضلع ہندواڑہ کے شیخ العالم انوائرمنٹ ہال میں سینٹر فار ریسرچ آن پبلک پالیسی نے ڈسٹرکٹ اسپتال ہندواڑہ کے اشتراک سے 'Drug abuse- Rehabilitation and Resocialisation' کے عنوان پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمنار میں علماء کرام' اسکولی طلبہ اور کئی شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہندواڑہ ڈاکٹر نثار احمد وانی نے مہمان خصوصی کے بطور اپنے فرائض انجام دیے جبکہ اس کی صدارت اوقاف اسلامیہ ہندواڑہ غلام رسول بانڈے کے صدر اور نائب تحصیلدار ہندواڈہ بشیر احمد وار نے کی۔
اس موقع پر تمام مقررین نے سماج کے اندر پھیلی ہوئی اس بدعت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہندواڑہ میں جم سینٹر کا افتتاح
آخر میں سینٹر فار ریسرچ آن پبلک پالیسی کے چیرمین ایڈوکیٹ عبدالماجد نے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی کرنے کا عندیہ دیا تاکہ سماج کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی کی جاسکے۔