ETV Bharat / state

کپواڑہ میں بھارت - پاکستان افواج کے درمیان گولہ باری - لائن آف کنٹرول

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں پیر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

کپواڑہ میں بھارت- پاک افواج کے درمیان گولہ باری

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 4:06 PM IST

کپواڑہ میں ایل او سی پر پاکستان نے بھارتی فوج کی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم اس دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے پیر کی سہ پہر ٹنگڈار میں ایل او سی پر چھوٹے ہتھیاروں اور درمیانی درجے کے آٹومیٹک ہتھیاروں کا استعمال کر کے گولی باری شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستان کی گولہ باری کا مناسب جواب دیا۔

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ سال 2019 میں 3200 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے جو دو برسوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ سنہ 2018 میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 1610 واقعات پیش آئے تھے جبکہ 2017 میں یہ تعداد ایک ہزار تھی۔

دونوں ممالک کے مابین سرحد پر کشیدگی کے باعث جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں رہائش پذیر افراد خوف و ہراس کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.