ضلع کپوارہ کے علاقے ہندواڑہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ جاوید قریشی نے وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی ایک ایسے وزیراعظم ہیں جو 70سال میں نہیں ہوسکا تھا وہ انہوں نے کردکھایا۔
قریشی نے وزیراعظم کے سالگرہ پر ہندوارہ میں انوکھے انداز میں جشن منایا، جاوید قریشی نے اپنے کارکنان کے ساتھ مودی کے سالگرہ پر ہندوارہ ایس پی آفس سے انورنامنٹ ہال تک ریلی نکالی اور اپنے آپ کو زنجیروں میں قید کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر کی عوام کو انھیں زنجیروں سے آزاد کردیا ہے۔
قریشی نے اپنے کارکنان کے ساتھ انورنامنٹ ہال ہندوارہ میں ایک پروگرام کا انعقاد بھی کیا، جہاں پر کیک کاٹ کرکے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور جشن بھی منایا، اس دوران کشمیری بانڈپاتھر اور کشمیری گیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر بی جے پی اراکین کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے اور جاوید قریشی نے لوگوں میں مودی کے نام پر کمبل بھی تقسیم کیے۔