ETV Bharat / state

Army Chief Visit LOC آرمی چیف کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایل او سی کا دورہ - جنرل منوج پانڈے کا دورہ ایل او سی کشمیر

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کشمیر میں ایل او سی کا دورہ کیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 5:31 PM IST

سرینگر: چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز وادی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جنرل منوج پانڈے نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کشمیر میں ایل او سی پر آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گراؤنڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سکیورٹی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موصوف سی او اے ایس نے لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی فورسز کے کنٹرول اور تیاریوں کی سراہنا کی۔

مزید پڑھیں: Army chief visits LoC in Rajouri آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز فوجی سربراہ نے راجوری میں لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔ اس دوران فوجی سربراہ نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.