اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں فوج کے ایک افیسر نلیش نے بھی اپنا خون کا عطیہ کیا اور کہا کہ 'اس طرح کے کیمپوں کو منعقد کرنا وقت کی اہم ضروت ہے جس سے اسپتالوں میں ان مریضوں کو فائدہ مل سکتا ہے جنہیں خون کی ضروت پڑتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس سے مریضوں کو خون کے حوالے سے اسپتالوں میں ہورہی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جس سے کئی قیمتی جانیں بھی بچ سکتی ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریڈکراس سوسائٹی کے ممبرسید امتیاز نے بلڈ ڈونیٹ کرنے والوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے اور کیمپ میں اپنے دیگر ریڈکراس رضاکاروں کے ساتھ موجود رہے۔
ضلع اسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سٹاف جن میں انچاچ بلڈ بنک محمد سلیمان، ڈاکٹر رمیز پنڈتپوری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
آخر پر فوج کے 21آرآر نے تمام مہمان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خون کا عطیہ پیش کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر کچھ فوج کے جوانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آگے جہاں بھی بلڈ ڈوینشن کمیپ ہو ہم وہاں خون کا عطیہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔'
دریں اثنا ڈاکٹر رمیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں خون کی کافی ضرورت پڑتی ہے اور اس طرح کے بلڈ ڈونیشن کمیپ کرانے وقت کی اہم ضروت ہے۔