ETV Bharat / state

Handicapped Pervez Ahmed: کشمیری نوجوان پرویز احمد کی مدد کے لیے این جی او کی پہل - NGO steps up to help Kashmiri youth Handicapped Pervez Ahmed

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے کے رہائشی محمد پرویز روزانہ ایک پیر سے تین کلومیٹر کا راستہ طے کر کے پڑھائی کرنے جاتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے پور کی ایک این جی او نے پرویز کو مصنوعی پیر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Handicapped Kashmiri youth Pervez Ahmed Forced go to school۔

Handicapped Pervez Ahmed
Handicapped Pervez Ahmed
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 7:09 PM IST

Updated : Jun 4, 2022, 10:07 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں ایک پیر سے معذور طالب علم پرویز احمد کی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں۔ ایک پیر سے تین کلیومیٹر کی دوری طے کر کے اسکول پہنچنے والے اس طالب کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے پور کی ایک این جی او نے پرویز احمد کو مفت میں مصنوعی پیر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ این جی او معذور افراد کی جسمانی، معاشی اور سماجی بحالی کے لیے کام کرتی ہے Kashmiri youth Pervez Ahmed's fate will change۔

ویڈیو دیکھیے۔

این جی او کے چیئرمین پریم بھنڈاری Prem Bhandari نے ٹویٹر پر پرویز احمد کو مصنوعی پیر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ دراصل نوگام ماور کے رہنے والے پرویز احمد کا ایک پیر حادثے میں جھلس گیا تھا اور جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے ان کے ایک پیر کو کاٹ دیا۔ جس کے بعد وہ علم حاصل کرنے کے لیے روزانہ تین کیلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اسکول پہنچتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

حالیہ دنوں میں پرویز احمد کے والد غلام احمد نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی تھی۔ پریم بھنڈاری کے اعلان کے بعد اب وہ جلد ہی دو پیروں پرعام طلبہ کی طرح بہ آسانی اسکول جا سکے گا۔

Last Updated : Jun 4, 2022, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.