کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں وائی کے پورہ، قاضی گنڈ علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ چند روز قبل رہائشی علاقوں کے نزدیک تیندوے کو دیکھے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کو مطلع کیا جنہوں نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم وائی کے پورہ، قاضی گنڈ روانہ کی۔ Wildlife Dept Captured Leopard in Qazigund Kulgam
کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے بالآخر تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی جس سے مقامی باشندوں نے راحت کی سانس کی۔ مقامی باشندوں نے محکمہ کی بروقت کارروائی کی ستائش کی وہیں محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے عوام سے جنگلی علاقوں کے نزدیک اکیلے گھومنے سے گریز کرنے کی بھی تلقین کی۔
محکمہ وائلڈ لائف کے افسر نے بتایا کہ سرما کے دوران جنگلی جانور انسانی بستیوں کا رخ کرتے ہیں اس لئے انہوں نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنے کے واقعات میں بے حد اضافہ ہوا ہے وہیں جنگلی جانوروں خصوصاً ریچھ اور تیندوے کے حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: Leopard Captured in Pulwama پُلوامہ میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے تیندوہ کو پکڑ لیا