جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے مختلف علاقوں میں کورونا کرفیو نافذ کرانے اور اس کا اعلان کرنے کے دوران اے سی ڈی کولگام محمد عمران خان پر شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔
کولگام کے علاقے سہہ پورہ میں کئی افراد نے اے سی ڈی کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس کی زد میں آنے سے وہ زخمی ہو گئے۔ وہ لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کا اعلان کر رہے تھے، تاکہ کووڈ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا جا سکے اور لوگ اس وبا سے محفوظ رہیں۔
اے سی ڈی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کو فون پر حملہ کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ علاقہ میں لوگوں کی بہتری کے لئے دن رات کام کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ شرپسندوں نے ان پر حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیکر کر شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سول سوسائٹی کولگام نے واقعہ کو شرمناک قرار دیا ہے۔
وہیں مقامی ذرائع کے مطابق اے سی ڈی کے گاڑی میں کچھ ایسے افراد موجود تھے جنہوں نے بینہ طور پر ایم جی منریگا اسکیم میں بے ضابطگیا کی ہیں جن کے خلاف لوگ برہم ہیں۔
بہرحال پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔