کولگام: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینیئر لیڈر اور چیف کواڈنیٹر عبدالمجید پڈر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ تنویر احمد سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اپنی پارٹی نے زیر حراست قیدیوں کے مقدمات کی پیروی کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہے اور یہ کمیٹیاں ان قیدیوں کو قانونی خدمات پہنچائے گئے جو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنی پارٹی حکومتی نظرثانی کمیٹی سے رجوع کریں گے اور انہیں کچھ حد تک قانونی مدد دیں گی۔Interview of Abdul Majeed Padder
عبدالمجید پڈر نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ان کے علاقہ دمحال ہانجی پورہ میں تعمیر ترقی کہی سے نظر نہیں آرہی ہے کیا گیا۔ جو ان کے وقت میں پروجیکٹوں میں سنگ بنیاد رکھی گئی وہ بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوئے،وہ ایسے ہی پڑے ہوئے ہے۔Developmental works in kulgam
انہوں نے کہا کہ ویشو نالے پر کروڈوں روپے زیر تعمیر پل کا کام بھی رک پڑا ہے اور سردیوں کے ایام میں دمحال ہانجی پورہ ضلع ہیڈکواٹر سے منقطع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کے کئی وزیر جموں وکشمیر کے دورے پر آئے ہیں اور کروڑوں روپیے خرچ کیے گیے،لیکن تعمیراتی کاموں پر خرچہ نہیں کیے گئے بس صرف ربن کاٹنے کے لیے۔
مزید پڑھیں: Altaf Bukhari Appels PM modi جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جائے، الطاف بخاری
چیف کواڈنیٹر اپنی پارٹی عبدالمجید پڈر نے مزید کہا کہ 370 کو کوئی بھی پارٹی واپس نہیں لا سکتی ہے صرف سپریم کورت پر امیدیں ٹکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی پارٹیاں لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے دفعہ 370 معاملے پر اور صرف ووٹ حاصل کر رہی ہے۔ دینے والے صرف وزیر اعظم نریند مودی ہے نہ کہ پاکستاں کے وزیر اعظم یا چین کے صدر۔Apni Party On 370 Abrogation
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے وہی ہماری آخری امید ہے باقی سب سیاسی جماعتیں اس کی واپسی کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکتے ہے۔