کولگام: چیئرمین میونسپل کونسل کولگام منیب احمد زرگر نے آج قصبہ کولگام کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کئی زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اور کئی وفود سے ملاقی ہوئے۔ وہیں انہوں نے وارڈ نمبر دس میں زیر تعمیر ڈرینج سسٹم کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ دراصل وارڈ نمبر دس میں مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے میں ڈرینج سسٹم کو ہر بار ناکارہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی نکاسی کے لیے بڑا مسئلہ ہوجاتا ہے اور ہر بار متعلقہ محکمہ علاقے میں پانی کی نکاسی کے لیے ڈرینج بناتا ہے اور وہ ناقص مٹیریل لگانے سے جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کی مرمت کا کام بار بار کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سلسلہ میں مقامی لوگوں نے یہ شکایت ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں تک پہنچائی جس کے بعد علاقے میں آج میونسپل کمیٹی کے چیئرمین منیب احمد زرگر نے از خود وارڈ نمبر دس میں جاکر یہاں کے عام لوگوں کی بات سنی اور انہں یقین دلایا کہ علاقے میں جلد ہی نئی تعمیر شدہ سڑک کو بنانے کا منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ جس کے بعد ڈرینج سٹسم کو سہی کیا جائے گا۔ چیئرمین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے کہا ہے کہ سڑک پر غیر قانونی تجاوزات بنائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ڈرینج سٹم کو سہی طرح سے نہیں بنایا جاسکتا۔ چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ وہ علاقۂ ھٰذا کے لیے ایک خصوصی صفائی ستھرائی ٹیم کو روانہ کریں گے جو وارڈ نمبر دس میں تمام طرف راستوں کو صاف کریں گی۔