ETV Bharat / state

کولگام: اہربل واٹر فال پر مزید توجہ کی ضرورت - محکمہ سیاحت

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت اہربل واٹرفال کی جانب توجہ نہیں دے رہا ہے۔

اہربل واٹر فال
اہربل واٹر فال
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 9:21 PM IST

Updated : Mar 11, 2021, 9:33 PM IST

کولگام کے لوگوں نے کہا کہ اہربل واٹرفال کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں آئیں اور لوگوں کو روزگار ملے۔

اہربل واٹر فال پر مزید توجہ کی ضرورت

لوگوں نے کہا کہ اہربل واٹر فال محکمہ سیاحت کی توجہ کا منتظر ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اہربل کو بھی جموں و کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کے طرح فروغ دیا جائے تاکہ یہاں ملک کے ساتھ ساتھ بیرونی ملک کے سیاح بھی آئیں اور مقامی لوگوں کو روزگار حاصل ہو۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اہربل ڈیولپمنٹ اتھارٹی یہاں کام کر رہی ہے لیکن دیگر سیاحتی مقامات کی طرح یہاں بھی انتظامات ہونے چاہئیں تاکہ سیاحت کو فروغ ملے۔

واضح رہے کہ کولگام ہیڈ کوارٹر سے 35 کلومیٹر دوری پر واقع اہربل واٹرفال قدرتی حسن سے مالامال ہے۔ گھنے جنگلات اور پانی کے جھرنے انسان کو اپنی جانب کھینچ لے جاتے ہیں۔

Last Updated : Mar 11, 2021, 9:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.