جموں و کشمیر، ضلع کولگام کے آشموجی علاقے میں 9 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں پر فوج اور سِول انتظامیہ کے ڈاکٹرز اور نیم طبی عملہ نے علاقے کے خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد مریضوں کا علاج کیا۔
اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لیے چائے پانی کا بھی انتظام 9 آر آر کی جانب سے کیا گیا تھا۔
مقامی لوگوں نے فوج کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ جاری لاک ڈاون سے غریب لوگوں کی معاشی حالت اتنی زیادہ خراب ہوگئی ہے کہ اب وہ دوا بھی نہٰں خرید سکتے ہیں، ایسے حالات میں فوج کی جانب سے منعقد یہ طبی کیمپ غریب لوگوں کے لیے سہارا بن رہا ہے۔ اس وجہ سے فوج کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔
علاقے کے لوگوں نے فوج کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے کیمپوں کے انعقاد کی اپیل کی ہے۔