ETV Bharat / state

کولگام: پرائمری ہیلتھ سینٹر میں آتشزدگی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قیمو کھڈونی علاقے میں واقع پرائمری ہلیتھ سینٹر میں بھیانک آگ لگی جس کی وجہ سے ہسپتال کی عمارت جل کر خاکستر ہو گئی ہے۔

آتشزدگی کی واردات
آتشزدگی کی واردات
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:06 PM IST

تفصیلات کے مطابق قیمو کھڈونی کے پرائمری ہلیتھ سینٹر میں اچانک آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ کے شعلے اتنے بلند تھے جس سے مقامی لوگوں میں خوف پیدا ہوا۔

آتشزدگی کی واردات

آگ کو بجھانے کے لیے فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ جائے حادثہ پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ فوری طور آگ لگنے کا پتہ نہیں چلا ہے۔

ادھر آج بڈگام کے بیروہ علاقے کے یتیم خانہ "اپنا گھر" میں آگ لگی جو تیزی سے پھیل گئی جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ عمارت کی چھت کے نیچے سے نمودار ہوئی جو تیزی سے پھیل گئی۔ اس دوران عمارت سے تمام بچوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

ایسی ہی ایک اور آگ کی واردات میں بڈگام قصبے کے زبر محلہ کے آغا سید عبداللہ کی رہائش گاہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو بہت تیزی کے ساتھ پھیل گئی اور پورے مکان کو اپنی زد میں لیا۔ آگ کی وجہ سے مکان میں موجود چند رسوئی گیس کے سلنڈر پھٹ گئے جس کے نتیجے میں یہ مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔

ان دونوں آگ کی وارداتوں میں انسانی جانوں کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.