ETV Bharat / state

کولگام: خستہ حال سڑکوں کے خلاف ڈرائیور ایسوسی ایشن کا احتجاج - لارو جدید بس اسٹینڈ

جموں و کشمیر کے کولگام میں سڑکوں کی خستہ حالت کے خلاف ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کولگام: خستہ حال سڑکوں کے خلاف ڈرائیور ایسوسی ایشن کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 6:50 PM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام میں آج ڈرائیورز ایسوشن کی جانب سے یاری پورہ روڈ کی خستہ حالت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مقامی ڈرائیوروں نے لارو جدید بس اسٹینڈ میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کولگام: خستہ حال سڑکوں کے خلاف ڈرائیور ایسوسی ایشن کا احتجاج

احتجاجی ڈرائیورز نے انتظامیہ سے فوری طور پر یاری پورہ کولگام روڈ کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیاں خراب ہورہی ہیں۔ مظاہرہ کے دوران سڑک پر شمع روشن کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔

ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر انتظامیہ سے سڑک کو میگڈامائز کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے راہ گیروں، خاص کر مریضوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خراب سڑکوں پر گاڑی چلانے کی وجہ سے ان کی گاڑیاں خراب ہورہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے پہلے ہی وہ کافی پریشان ہیں جبکہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے ان کی گاڑیاں خراب ہورہی ہیں اور دن بھر میں جو کچھ کمائی ہورہی ہے وہ تمام گاڑیوں کی مرمت میں خرچ ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمینداروں کے لیے شعور بیداری مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.