ETV Bharat / state

Two Dead Bodies Found in Kulgam کولگام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو نوجوانوں کی لاش برآمد - کولگام میں لاش برآمد

ضلع کولگام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ یہ لاشیں ضلع کے نینی بگ گاؤں اور گدر علاقے میں برآمد ہوئی ہے۔ Kulgam youth’s body found

کولگام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو نوجوانوں کی لاش برآمد

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 6:52 AM IST

سری نگر: جنوبی ضلع کولگام میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 نوجوانوں کی لاشیں پراسرار طور پر برآمد کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کو ضلع کولگام کے نینی بگ گاؤں میں ایک نوجوان کو گھر میں مردہ پایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ نے پولیس کو اس بارے میں جانکاری فراہم کی، چنانچہ پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت عمران شہزا د ولد محمد حسین بٹ ساکن ننی بوگ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خود کشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی وثوق کے ساتھ کچھ کہا جاسکتا ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

بتادیں کہ اتوار شام دیر گئے کولگام کے گدر علاقے میں نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتے ہوئے پائی گئی۔ متوفی نوجوان کی شناخت 26 سالہ عادل احمد خان ولد بشیر احمد خان کے بطور ہوئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی شام مقامی لوگوں نے گدر کے باغ والے علاقے میں ایک نوجوان کی لاش دیکھی۔ لاش دیکھ کر مقامی لوگوں نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت 26 سالہ عادل احمد خان ولد بشیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور بھر بعد میں اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Unidentified Body Recovered in Srinagar: سرینگر کے کرن نگر علاقے سے عدم شناخت لاش برآمد

یو این آ ئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.