ETV Bharat / state

کولگام: سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

سی آر پی ایف کے افسر رتل داس نے مفت طبی کیمپوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

medical camp
میڈیکل کیمپ
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 1:47 AM IST

ضلع کولگام میں سی آر پی ایف اور اہرہ بل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ

اس میں مقامی لوگوں کو ڈاکٹروں نے طبی صلاح و مشورہ دینے کے علاوہ مفت ادویات فراہم کیں۔ 18 بٹالین سی آر پی ایف کے افسر رتل داس نے مفت طبی کیمپوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے آج مختلف مقامات پر ایسے طبی کیمپ لگائے گئے جہاں مقامی لوگوں، بیماروں کے علاوہ تیماداروں کا کافی رش دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ نہامیہ کے مقام پر بھی اسی طرح کا مفت طبی کیمپ عام لوگوں کے لیے لگایا گیا جس میں مفت ادویات دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام: مہمانوں کے لیے پینے کا پانی جمع کر رہے میزبانوں کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ طبی جانچ پڑتال کے بعد بیماروں میں مفت ادویات دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ایسے کیمپ کا انعقاد کرنے سے دوریاں کم ہوتی ہیں۔ انہوں نے اہرہبل ڈیولپمنٹ ادتھارٹی اور مقامی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔ اس موقعہ پر انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.