جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقہ رامپورہ میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو کھڈونی کے علاقہ رامپورہ میں متعدد عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔
ذرائع کے مطابق علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی باری نفری تعینات کی گئی ہے اور سبھی داخلی و خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا ہے۔ علاقہ میں روشنی کے آلات بھی لگائے گیے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو اپنی تحویل میں لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی گئی۔