ETV Bharat / state

قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، 4 افراد زخمی - سرینگر جموں قومی شاہراہ

ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں دو کاروں کے درمیان ہوئی ٹکر میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، 4 افراد زخمی
قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، 4 افراد زخمی
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 6:56 PM IST

کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، 4 افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ لیوڈورہ کے مقام پر دو کاروں میں زور دار ٹکر ہو گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 4 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں جیسو سنگھ ساکنہ بھوپال، گنیش سنگھ ساکنہ راجھستان، مشتاق احمد بیگ سراج پورہ ہندوارہ اور محمد الطاف ساکنہ بڈگام شامل ہیں۔

زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور انہیں پہلے ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج معالجے کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا ہے۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کی اصل وجہ تیز رفتاری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.