ETV Bharat / state

کولگام: بجلی ترسیلی لائن کا قہر، کمسن بچہ فوت، ایک شدید زخمی - حادثے کا سنجیدہ نوٹس

جنوبی کشمیر میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 13سالہ دو کمسن بچے ہائی ٹینشن (HT) بجلی ترسیلی لائن کی زد میں آگئے۔

کولگام: بجلی ترسیلی لائن کا قہر، کمسن بچہ فوت، ایک شدید زخمی

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 7:47 PM IST

ضلع کولگام کے شُرت علاقے میں 11ہزار وولٹ بجلی ترسیلی لائن کی زد میں آنے سے دو کمسن بچے - شیراز احد ڈار اور ذاکر شبیر کھانڈے - بری طرح جھلس گئے۔

کولگام: بجلی ترسیلی لائن کا قہر، کمسن بچہ فوت، ایک شدید زخمی

مقامی باشندوں نے بچوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا تاہم اس دوران ذاکر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔

اس سانحے میں شدید طور پر جھلسنے والے شیراز احمد کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔

مقامی باشندوں نے اس حوالے سے محکمہ بجلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی علاقے میں اس طرح کے حادثات رونما ہوئے تاہم محکمہ بجلی کے ملازمین خواب غفلت میں ہیں، اور اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

شُرت کولگام کے باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں 11ہزار وولٹ کی بجلی ترسیلی لائن زمین سے کافی نزدیک ہونے کے باعث اس طرح کے حادثات اس سے قبل بھی رونما ہو چکے ہیں۔

انہوں نے محکمہ بجلی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے حادثے کا سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

اس ضمن میں کولگام پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.