ETV Bharat / state

'کشتواڑ میں ملیٹنسی کو بہت جلد ختم کیا جائے گا' - جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ میں ملیٹنسی کو بہت جلد ختم کیا جائے گا۔'

کشتواڑ میں ملی ٹینسی کو بہت جلد ختم کیا جائے گا: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 9:11 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:32 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'ضلع میں صرف ایک یا دو عسکریت پسند سرگرم ہیں جو فورسز کے سامنے خود سپردگی اختیار کرسکتے ہیں۔'

پولیس سربراہ نے بدھ کے روز یہاں آئی آر پی 22 بٹالین ہیڈکوارٹرز کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہم یہاں ملیٹنسی کا نام و نشان ختم کریں گے۔'

ضلع میں صرف ایک یا دو عسکریت پسند رہ گئے ہیں۔ انہیں ہماری طرف سے دونوں طرح کی آفر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جلد ہی باقی ملیٹنسی بھی ختم کی جائے گی۔'

دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'کشتواڑ کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور فورسز کو لوگوں کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل ہورہا ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'پہلے کشتواڑ میں حالات کشیدہ رہتے تھے۔ عسکریت پسند کارروائیاں پریشانی کا سبب ثابت ہو رہی تھیں۔ لیکن حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔ سکیورٹی لحاظ سے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔ لوگوں سے ہمیں جس طرح کا تعاون حاصل ہورہا ہے اور جس طرح سے پولیس دیگر فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ آنے والے وقت میں ہم امید کرتے ہیں کہ ضلع کے حالات میں مزید سدھار آئے گا‘۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ 'پولیس کو اس وقت جموں وکشمیر میں کہیں بھی لاء اینڈ آڈر کی صورتحال کا سامنا نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم عرصہ دراز سے لاء اینڈ آڈر کی صورتحال سے نمٹتے آئے ہیں۔ ہم اپنی طرف سے پوری مستعدی سے کام کرتے آئے ہیں۔'

مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ دونوں خطوں میں لوگ ہمیں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ ہمیں اس وقت کسی بھی جگہ پر لاء اینڈ آڈر کی صورتحال کا سامنا نہیں ہے‘۔

قابل ذکر ہے کہ 24 جون 2019 کو جموں زون پولیس کے اس وقت کے انسپکٹر جنرل منیش کمار سنہا نے کہا تھا کہ ضلع کشتواڑ میں دس مقامی عسکریت پسند سرگرم ہیں جن میں سے آٹھ حزب المجاہدین جبکہ دیگر دو لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔

جموں وکشمیر پولیس نے گزشتہ برس کے مارچ میں ضلع کشتواڑ میں سات عسکریت پسندوں کے سرگرم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع کے اطراف واکناف میں اُن کے پوسٹرس چسپیاں کئے تھے۔

پوسٹرس میں مطلوبہ عسکریت پسندوں کی شناخت لشکر طیبہ سے وابستہ جمال الدین اور حزب الماجہدین سے وابستہ محمد امین عرف جہانگیر، مدثر حسین، اسامہ، ریاض احمد، طالب حسین اور جنید اکرم کے بطور کی گئی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.