ETV Bharat / state

کشتواڑ میں سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے تین افراد ہلاک - جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ

کشتواڑ کے ایس ایچ او چھاترو سندیپ پریہار نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی جموں سے چھاترو کے چنگام جارہی تھی۔ راستہ میں پیش آئے حادثہ تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ایک ہی کنبے کے تین افراد ہلاک
ایک ہی کنبے کے تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 7:35 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آج جموں سے چنگام چھاترو جارہی ایک آلٹو کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ایک ہی گھر کے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ چھاترو میں پیش آیا۔ آلٹو گاڑی چھاترو گجر ہوسٹل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ آلٹو میں ماں سمیت بیٹا اور بیٹی سوار تھیں۔

حادثہ کی خبر ملتے ہیں مقامی عوام اور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کی کارروائی شروع کی۔ پولیس نے مہلوکین کی شناخت نتن کمار ولد شام لال، جسوالا دیوی زوجہ شام لال، کاجل دیوی دختر شام لال ساکنہ چھاترو چنگام کے طور کی ہے۔

ایک ہی کنبے کے تین افراد ہلاک

ایس ایچ او چھاترو سندیپ پریہار نے بتایا کہ گاڑی جموں سے چھاترو کے چنگام جارہی تھی۔ اس دواران راستے میں یہ حادثہ پیش آیا اور تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے
جموں میں آئی ای ڈی معاملہ میں البدر کا معاون گرفتار

صوبہ جموں کے خطہ چناب اور پیر پنجال میں ہر سال درجنوں سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔ ان علاقوں میں سڑکوں کی حالت بہت خستہ ہے۔ کئی بار عوام نے انتظامیہ سے سڑکوں کی مرمت کی اپیل کی ہے، لیکن سڑکوں کی مرمت کی خبریں بہت کم سننے کو مل رہی ہیں جبکہ سڑک حادثات کی خبریں ہر ہفتے سننے کو مل جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.