پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چھاترو، سنگم بتی پل کے نزدیک ایک تیز رفتار گاڑی نے تین راہگیروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
حادثے میں ملچھتر سے تعلق رکھنے والی دس سالہ آئینہ بانو اور بیس سالہ نسرینہ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ اس حادثے میں ایک اور راہگیر کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی لوازمات کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔
گاڑی چلا رہے والے ڈرائیور توصیف احمد کو پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس حادثے کے وقت ڈروائیور کے علاوہ گاڑی میں سوار دو اور افراد بھی موجود تھے جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق انہیں بھی علاج و معالجے کے لیے ضلع اسپتال کشتواڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔