کشتواڑ : جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے بدھ کی صبح صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے کشتواڑ کے رہنے والے ایک عسکری تپسند کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت جموں کی ہدایات کے مطابق مارے جا رہے ہیں جو پاکستانی زیر قبضہ کشمیر سے کام کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ پولیس کی ایس آئی یو وینگ کی جانب سے منظور احمد عرف طاہر انقلابی، نذیر احمد عرف شاہین، شبیر احمد عرف جنید محمد، اقبال ریشی، محمد امین بٹ اور محمد اقبال کے گھروں پر مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق این آئی اے عدالت جموں کی ہدایات پر یہ چھاپے ضلع کشتواڑ کے کئی مقامات پر مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Charge Sheet Against Militant Associate عسکریت پسند معاون اور سرگرم جنگجو کے خلاف چارج شیٹ پیش
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح قریب 8 بجے شروع ہونے والے ان چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل شواہد اور دستاویز کی کارڈ کاپیز کا معائینہ کیا جا رہا ہے۔ خبر لکھے جانے تک چھاپے جاری تھے اور ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں لائی نہیں گئی۔ ادھر، جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے منگل کو دو ملزموں - جن میں ایک سرگرم عسکریت پسند شامل ہے - کے خلاف این آئی اے کورٹ سری نگر میں چارج شیٹ پیش کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس آئی یو نے ایف آئی آر زیر نمبر 2/2023کے سلسلے میں آج این آئی اے کی خصوصی عدالت میں دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے۔
یو این آئی