ETV Bharat / state

کشتواڑ میں پتھر کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک - ایس ایس پی کشتواڑ

Shooting stone kills man سرحدی ضلع کشتواڑ کے مغل میدان علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران پتھر گرنے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت مکھنا ولد سلطان احمد ساکن ملواڈ مغل میدان کے طور پر ہوئی ہے۔

Man Hit by Shooting stone in Kishtwar, Dies
کشتواڑ میں پتھر کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 3:29 PM IST

کشتواڑ: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مغل میدان علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران پتھر گرنے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے مغل میدان میں قومی شاہراہ کی مرمت کے دوران بھاری برکم پتھر گرنے سے مقامی شہری شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی شناخت مکھنا ولد سلطان احمد ساکن ملواڈ مغل میدان کے بطور ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کشتواڑ نے بتایا کہ کہ ایک شخص کو پتھر گرنے کی وجہ سے شدید چوٹیں آئیں ہے اور اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

نوجوان کی ہلاکت کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شاہراہ پر دھرنا دیا۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش ہونے سے پتھر اور مٹی کے توڈے گرآنے کے واقعات اکثر بیشتر پیش آتے ہیں۔ اس دوران ان حادثات میں جانی و مالی نقصان بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان پہاڑی علاقوں میں موسم خوش ہونے سے پہاڑوں سے مٹی اور پتھر گرآتے ہیں۔ان علاقوں میں یہ واقعات پہاڑیوں کی بے تحاشہ کٹائی سے پیش آتے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.