ETV Bharat / state

Kishtwar Market Checking : کشتواڑ میں مارکیٹ چیکنگ مہم - کشتواڑ دکان کو سربمہر

وائرل ویڈیو کے بعد انتظامیہ نے فوری طور دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرکے دکان کو سربمہر کر دیا جب کہ کشتواڑ قصبہ میں مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو بھی انجام دی گئی۔ Shop Sealed in Kishtwar

کشتواڑ میں مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو
کشتواڑ میں مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 12:22 PM IST

کشتواڑ میں مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو

کشتواڑ (جموں و کشمیر): صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں محکمہ مال، محکمہ فوڈ اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے قصبہ کشتواڑ میں مارکیٹ چیکنگ مہم انجام دی۔ مارکیٹ چیکنگ کے دوران گوشت، مرغ فروشوں کے ساتھ ساتھ سبزی اور میوہ فروشوں کی بھی چیکنگ انجام دی گئی اور دکانداروں، ریڑی والوں سے ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کی تلقین کی گئی۔

مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو میں تحصیلدار کشتواڑ منیب عمر، اسسٹنٹ ڈائریکٹ فوڈ شفقت کین، تحصیل آفیسر فوڈ موتی لال، ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری، میٹرالوجی انسپکٹر، میونسپل ڈیپارٹمنٹ کشتواڑ کے ذو الفقار علی سمیت دیگر افسران نے شامل تھے۔ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران ٹیم نے قصبہ کشتواڑ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دکانداروں خاص کر اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والوں سے صفائی کا خاص خیال رکھنے اور ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کی تلقین کی۔

تحصیلدار نے گوشت اور مرغ فروشوں سے صفائی پر زیادہ توجہ دینے اور ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے دکانداروں سے ریٹ لسٹ آویزان رکھنے اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے حساب سے اشیاء فروخت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو ہر گز بخشا نہیں جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاررائی انجام دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Anantnag Market Checking Drive Intensified رمضان کے پیش نظر اننت ناگ میں مارکیٹ چیکنگ میں سرعت

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار نے کہا کہ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو ماہ رمضان المبارک کی نسبت سے انجام دی گئی اور مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی کم از کم ہفتہ میں ایک بار انجام دی جائے گی تاکہ لوگوں کو معیاری غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوری کو بھی قابو کر لیا جائے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک ویڈو وائرل ہوا جس پر کارروائی کرتے ہوئے دکان کو سیز کرنے کے ساتھ ساتھ دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.