ETV Bharat / state

کشتواڑ: ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط، ملزم گرفتار - کشتواڑ پولیس

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے ناکے کے دوران غیر قانونی شراب ضبط کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشتواڑ: ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 5:07 PM IST

ضلع کشتواڑ میں گزشتہ تین مہینے کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے منشیات مخالف مہم کو تیز کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کو غیر قانونی دیسی شراب کی تسکری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

کشتواڑ: ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط، ملزم گرفتار

منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے ایک شخص کو 1130 شراب کی بوتلوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر، ستیش کمار، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انہوں نے ضلع کے سرتھل موڑ پر ناکہ قائم کیا۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: ٹھاکرائی علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ناکہ پر ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK17-6856 کی تلاشی کے دوران شراب کی 1130بوتلیں ضبط کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

کشتواڑ پولیس نے نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.