اس دوران بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرنے لوگوں کوماسک تقسیم کرتے وقت کورونا وائرس کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی اور لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے کی گزارش کی۔
بی ڈی او نے مزید کہا کہ بلاک ناگسینی میں 98 فیصد ایم جی نریگا کی پیمنٹ لوگوں کے بینک خاتوں میں منتقل کر دی گئی ہے۔ جس سے جاب کارڈ ہولڈرز کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔
اس دوران بلاک ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین، بلاک چیئرمین ناگسینی ، تمام سرپنچ اور پنچ موجود رہے۔