ETV Bharat / state

پاکستان اور اس کے حامی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی تاک میں: دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 7:30 PM IST

Updated : Aug 11, 2021, 10:38 PM IST

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے بدھ کو پہاڑی ضلع کشتواڑ کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

پاکستان اور اسکے حمایتی یہاں کے امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی تاک میں: دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بدھ کو جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

15اگست یوم آزادی کی تقاریب سے قبل انہوں نے ضلع میں سیکورٹی بندوبست کا جائزہ لیتے ہوئے حفاظتی ایجنسیز کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔

دلباغ سنگھ نے دورے کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر خصوصا پیر پنچال اور خطہ چناب میں عسکری کارروائیاں انجام دینے اور نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل کیے جانے کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان اور اسکے حمایتی او جی ڈبلیوز (OGWs) کو عسکری صفوں میں شامل کرکے یہاں کے امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم انکے عزائم کا جموں و کشمیر پولیس اور دیگر حفاظتی ایجنسیز منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔‘‘

ڈی جی نے کشتواڑ پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے شر پسند عناصر کا سراغ لگا کر کشتواڑ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے انکے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔‘‘

انہوں نے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی جانب سے کی جا رہی کارروائی سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’پاکستان اور اسکے حمایتی خصوصا عسکریت پسند اور علیحدگی پسند سوچ رکھنے والے افراد کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا اور مستقبل میں انکے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔‘‘

جماعت اسلامی کے اثاثے ضبط کیے جانے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ ’’عسکری یا علیحدگی پسند آئیڈیالوجی کے خلاف جموں و کشمیر اور مرکزی سرکار سمیت سبھی حفاظتی ایجنسیز کمر بستہ ہیں اور اس طرح کی سوچ کو ہرگز پنپنے نہیں دیا جائے گا۔‘‘ دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ ’’جماعت اسلامی کے کئی اثاثوں پر چھاپے مار کر جائیداد ضبط کی گئی ہیں اور ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Weapons Recovered: ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

دلباغ سنگھ نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے عسکری جماعتوں اور منشیات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اور مرکزی سرکار کی جانب سے نوجوانوں کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن سے یہاں کے نوجوانوں کو استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔

Last Updated : Aug 11, 2021, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.