ETV Bharat / state

DC Kishtwar on Power Curtailment بجلی کا بے جا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی تلقین - کشتواڑ میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بجلی کا بے جا اور غلط استعمال کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنے کے حوالہ سے متعلقہ افسران نے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ DC kishtwar on Power Supply

DC Kishtwar on Power Curtailment: بجلی کا غلط استعمال کرنے سے گریز کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 12:34 PM IST

کشتواڑ: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ بجلی کی غیر ضروری اور غیر اعلانیہ کٹوتی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جے پی ڈی سی ایل نے موسم سرما کے دوران بجلی کی کٹوتی کا نیا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔ Unscheduled Power curtailment in Kishtwar

بجلی کا غلط استعمال کرنے سے گریز کرنے کی تلقین

جموں کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن (جے پی ڈی سی ایل) نے پیر کو کشتواڑ کے لیے موسم سرما کے دوران بجلی کی کٹوتی کا نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے قصبہ میں صبح، دوپہر اور شام کے اوقات کے دوران ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی کی کٹوتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادھر، غیر میٹر والے علاقوں میں بجلی میں 8 گھنٹے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے میں کشتواڑ کے غیر میٹرڈ علاقوں کو صبح کے وقت دو گھنٹے کا دورانیہ رکھا گیا ہے جبکہ دن اور شام کے اوقات میں یہ دورانیہ تین گھنٹے کا ہوگا۔

کشتواڑ میں بجلی کٹوتی کے چلتے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک جانب موسم سرما کے پیش نظر بارشوں اور برفباری کے سبب سردی میں کافی اضافہ درج کیا گیا ہے وہیں لوگوں کو سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہیٹر سمیت دیگر برقی رو سے چلنے والا آلات کا استعمال ناگزیر بن جاتا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے عوام کو الیکٹرک ہیٹر، بوائلر وغیرہ کے استعمال سے گریز کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

ڈی سی کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو نے ایک پریس بریفنگ کے دوران عوام سے بجلی کا صحیح استعمال کرنے اور غیر قانونی استعمال سے گریز کرنے کی تلقین کی۔ بجلی کی فراہمی میں غیر اعلانیہ کٹوتی کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈی سی کشتواڑ نے کہا: ’’اس حوالہ سے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کی گئی ہے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.