ETV Bharat / state

کیرل : روبوٹ نے رائے دہندگان کی رہنمائی کی - urdu khabar

اگر کسی رائے دہندگان کا جسمانی حرارت نارمل سے زیادہ ہے، اس وقت روبوٹ اونچی آواز میں ایک سائرن بجائے گا، جس سے پولنگ افسر کو اطلاع ملے گی، اس کے ساتھ روبوٹ لوگوں کو ماسک پہننے کی بھی حدایت دے گا۔

روبوٹ
روبوٹ
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 2:31 PM IST

کیرل میں ان دنوں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ انتخابات میں روبوٹ کا سہارا لیا جارہا ہے، کوچی شہر کے تریکاکرا منسپلٹی علاقے میں انتخابات کے دوران پولنگ بوتھس پر وٹررز کی رہنمائی کے لیے روبوٹ تعینات کیا گیا ہے۔

ضلع ایرنا کولم کے انتظامیہ نے پولنگ بوتھ پر سایا بوٹ کے نام سے ایک روبوٹ تعینات کیا ہے، جس کا کام لوگوں کی جسمانی حرارت کو ماپنا ہے اور سینی ٹائیزیشن اور ان کی رہنمائی کرنا ہے۔

روبوٹ نے رائے دہندگان کی رہنمائی کی

اس دوران اگر کسی رائے دہندگان کا جسمانی حرارت نارمل سے زیادہ ہے، اس وقت روبوٹ اونچی آواز میں ایک سائرن بجائے گا، جس سے پولنگ افسر کو اطلاع ملی گی، اس کے ساتھ روبوٹ لوگوں کو ماسک پہننے کی بھی حدایت دے گا۔

ضلع ارنکلام کے کلیکٹر ایس سوہاس نے کہا 'اگر لوگ سینیٹائزر کے بغیر آئیں گے تو وہ اس روبوٹ کے ذریعے اپنے ہاتھ سینی ٹائز کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے کووڈ-19 پروٹوکول کو برقرار رکھا جائے گا'۔

یہ بھی پڑھیے
نامعلوم بیماری کی وجوہات پر ماہرین کی وضاحت آج

انہوں نے بتایا 'یہ روبوٹ ٹرائل کی بنیاد پر یہاں تعینات کیا گیا ہے اور اس کی کارکردگی کی بنیاد پر اسے انتخابی عہدیداروں سے مشورہ کرنے کے بعد دیگر مقامات پر بھی تعینات کیا جائے گا'۔

جمعرات کو ریاست کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پانچ اضلاع ارنا کولم، کوٹئیم، تھرسور، پالکڈ اور وایاناد میں پولنگ ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.