کیرالہ کے ڈی جی پی انیل کانتھ Kerala DGP Anil Kanth نے ایک سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کیرالہ پولیس عوام کو بندوق استعمال کرنے کی تربیت دے گی۔ جن کے پاس پہلے سے بندوق کا لائسنس ہے اور جنہوں نے اس کے لیے درخواست دی ہے وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کے پاس بندوق استعمال کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے، انہیں 5000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ وہ لوگ جو گن ہینڈلنگ کا تھوڑا علم رکھتے ہیں لیکن زیادہ تربیت چاہتے ہیں، انہیں ایک ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ Gun Handling Training To Civilians

تاہم آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخاب کا عمل سخت ہوگا اور تربیت کے لیے درخواست دینے والے تمام افراد کو منتخب نہیں کیا جائے گا۔ انتخاب سے پہلے ماہرین درخواست گزار کی ذہنی اور جسمانی صحت کا تجزیہ کریں گے اور صرف سخت معیارات میں کامیاب ہونے والوں کو ہی تربیت کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔Gun Handling Training To Civilians In Kerela پولیس کا خیال ہے کہ اس سلیکشن ٹرائل میں کامیاب ہونے والوں کو ہی ٹریننگ دی جائے گی۔ تاکہ اس کے غلط استعمال کا کوئی امکان نہ رہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک شخص نے کیرالہ ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ بندوق کا لائسنس رکھنے والے بہت سارے افراد اس کا استعمال نہیں جانتے ہیں۔ اس بعد ہائی کورٹ نے افسران کو تربیت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈی جی پی کا حکم ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ہے۔ Gun Handling Training To Civilians
یہ بھی پڑھیں: Muslim Girls Taking Training in Hijab: حجاب میں سیلف ڈیفینس کی ٹریننگ لے رہی مسلم لڑکیاں