ETV Bharat / state

کیرالہ میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 3:51 AM IST

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹو کیسز کی تعداد جمعہ کے روز کم ہو کرتقریباََ 72،200 رہ گئی ۔

Decrease in active cases of corona in Kerala
کیرالہ میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج نئے کیسز ، صحتیاب اور ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد پورے ملک میں سب سے زائد ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں اس دوران کوروناکے 6،268 نئے کیسز آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9،17،631 ہوگئی اور 6،398 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 8،41،444 ہوگئی ۔ اسی دوران مزید 22 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،705 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اس دوران فعال کیسز کی تعداد 152 اور کم ہو کر 72،242 رہ گئی ۔ تمام مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ 19 مراکز میں کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز میں کیرالہ اب مہاراشٹرسے بھی آگے نکل چکا ہے اور پورے ملک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں کیرالہ، آندھرا پردیش کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.