اعداد و شمار کے مطابق ملک میں محبت اور غیرت کے نام پر قتل کی واردات میں اضافہ ہوا ہے۔ محبت سے انکار پر ایک جنونی طالب علم نے سرعام لڑکی کا گلہ کاٹ کر ہلاک کردیا۔
بھارت کے جنوبی ریاست کیرالہ کے کوٹئیم سے آج ایک افسوناک خبر سامنے آئی ہے۔ ایس ٹی تھومس کالج میں 22 سالہ نیتنا مول کا ابھیشیک بیجو نام کے ایک طالب علم نے لڑکی کا گلہ کاٹ کر ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ٹی تھومس کالج سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم ابھیشیک بیجو نے اپنی درسی ساتھی یعنی ہم جماعت لڑکی کا قتل اس وجہ سے کردیا کیوں کہ لڑکی نے ان کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔
مقتول کی شناخت نیتنا مول (22) کے طور پر کی گئی ہے۔ جس کا تعلق تھالیولاپرامبو کے وائکوم سے بتایا جارہا ہے جو بی وی او سی کے تیسرے سال کی طالبہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزم ابھیشیک بیجو نے لڑکی کا قتل اس وقت کیا جب وہ امتحان دے کر امتحان ہال سے واپس آرہی تھی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابھیشیک بیجو کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ابھیشیک بیجو کا تعلق کوٹھٹوکولم سے بتایا جارہا ہے۔