ETV Bharat / state

ہندو شخص مسلم ماں کی قبر پر کرتا ہے عبادت

کیرالہ کے ملپ پورم ضلع کے رہنے والے شری دھرن رمضان المبارک میں ہر جمعہ کو ادککا کندو کی مسجد کے قبرستان میں پہنچ کر اپنی مسلم ماں کی قبر پر عبادت کرتے ہیں۔ مسلم خاتون ٹی زبیدہ نے تینوں بھائی بہنوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور شادی کرائی۔ کسی کا مذہب تبدیل کرنے کو نہیں کہا۔

News kerala
ہندو شخص مسلم ماں کی قبر پر کرتا ہے عبادت
author img

By

Published : May 11, 2021, 2:22 PM IST

کیرالہ کے ملپ پورم ضلع کے رہنے والے شری دھرن رمضان المبارک میں ہر جمعہ کو ادککا کندو کی مسجد کے قبرستان میں پہنچ کر اپنی مسلم ماں کی قبر پر عبادت کرتے ہیں۔ مسلم خاتون ٹی زبیدہ نے شری دھرن کی پرورش کی تھیں۔

شری دھرن یو اے ای میں کام کرتے ہیں۔ جب مسجد میں جمعے کی نماز شروع ہوتی ہے تو شری دھرن مسجد احاطے میں ان کی پرورش کرنے والی زبیدہ کی قبر کے نزدیک پہنچ کر دعا کرتے ہیں۔ زبیدہ کے دونوں سگے بیٹے جمعے کی نماز کے بعد جب قبر پر دعا کرتے ہیں تو شری دھرن بھی ان کی دعاؤں میں ساتھ دیتے ہیں۔

شری دھرن کا کہنا ہے کہ میں ایک ہندو ہوں، میری پرورش کرنے والی ماں مسلمان ہے۔ کسی نے بھی مجھے مذہب تبدیل کرنے کے لیے کبھی نہیں کہا۔ کسی نے بھی ملپ پورم کے ادککا کندو کی مسجد کے قبرستان میں ماں کی قبر پر جانے سے منع نہیں کیا۔
دراصل شری دھرن کی اصلی ماں مسلم خاتون زبیدہ کے گھر پر گھریلو کام کرتی تھیں۔ شری دھرن ڈیڑھ سال کے تھے، تو ان کی ماں دنیا کو الوداع کہہ گئیں، اس وقت سے شری دھرن اور ان کی دو بڑی بہنوں رمانی اور لیلا (11 اور 6 سال) کی انہی نے پرورش کی.

زبیدہ نے اپنے بچوں کی طرح تینوں کی پرورش کی اور اعلیٰ تعلیم دلائی۔ بعد میں انہوں نے شری دھرن کو یو اے ای میں نوکری کے لیے بھیجا۔ پڑھائی پوری کرنے کے بعد رمانی اور لیلا کی شادی کردی۔

شری دھرن کو اس بات کا ملال ہے کہ ماں کا انتقال ہوا تو وہ اس کے پاس نہیں تھے۔ کورونا وبا کی وجہ سے 47 سال کے شری دھرن یو اے ای سے واپس نہیں آسکے۔ ان دنوں وہ گھر پہ ہے تو ہر جمعہ کو ان کی قبر پر پہنچ کر دعا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.