ETV Bharat / state

کٹھوعہ میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے دو نوجوانوں کی موت - Jk news

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ہفتے کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی۔

کٹھوعہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوانوں کی موت

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 4:13 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے جسروتہ قلعے کے نزدیک ہفتے کو موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

متوفی نوجوانوں کی شناخت 26 سالہ ادیناش شرما ولد کلدیپ راج اور 27 سالہ سریش شرما ولد مدن لال ساکنان کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے کہ وہ زمین پر پڑے بجلی کے ہائی ٹیشن لائن پر اچانک چڑھ گئے جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا ایس ایس پی کٹھوعہ رمیش کوٹوال نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.