ETV Bharat / state

'ہاتھرس معاملے کے ملزمین کا انکاؤنٹر کردینا چاہیے' - ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کانگریس مہیلا صدر منجولا نے ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'اس معاملے میں ملوث تمام ملزمین کا انکاؤنٹر کردینا چاہیے، مودی حکومت نے اب تک کیوں اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'مودی حکومت بیٹی پڑھاؤ اور بیٹی بچاؤ کی بات کرتی ہے، لیکن وہ اس ضمن میں کچھ بھی کام نہیں کر رہی ہے'۔

کانگریس مہیلا صدر منجولا
کانگریس مہیلا صدر منجولا
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 4:09 PM IST

ضلع یادگیر کانگریس مہیلا صدر منجولا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے گاؤں ہاتھرس میں پیش آیا واقعہ کافی شرم ناک ہے۔ملک میں لڑکیوں پر ہورہے ظلم اور زیادتی کی انتہا پار ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے اس معاملے پر ابھی تک خاموشی کیوں اختیار کی ہوئی ہے۔مرکزی حکومت جہاں بیٹی پڑھاؤ اور بیٹی بچاؤ موضوع پر بات کرتی ہے لیکن ان کی یہ بات کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے۔اگر ان کی بہن اور بیٹی کے ساتھ ایسے حادثات پیش آتے تو کیا اس وقت بھی یہ حکومت خاموش بیٹھے رہتی۔

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے پر ردعمل

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے ساتھ ظلم و ستم کرنے والوں کا انکاؤنٹر کردینا چاہیے۔انہوں نے اترپردیش حکومت کے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہاتھرس واقعے میں شامل تمام لوگوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر زور دیا کہ عوام کے دلوں میں پیدا ہوئے خدشات کو حکومت دور کرے اور قاتلوں پر شکنجہ کستے ہوئے ایسی سزا دے کے پھر کوئی دوسرا شخص خواتین کے خلاف جرم کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر سڑک پر اترنا چاہیے اور اس معاملے کے خلاف جاری احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.