ETV Bharat / state

یادگیر: والدین اپنے بچوں کی صحت پر توجہ دیں

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 9:27 AM IST

ریاستی وزیر برائے باغبانی شنکر نے مزید کہا کہ 'لاک ڈاؤن میں نرمی کا غلط استعمال نہ کریں آپ کی لاپروائی مشکلوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔'

یادگیر: والدین اپنے بچوں کی صحت پر توجہ دیں
یادگیر: والدین اپنے بچوں کی صحت پر توجہ دیں

ریاستی وزیر برائے باغبانی و یادگیر ضلع نگران وزیر شنکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع یادگیر میں پچھلے ایک ہفتے میں کووڈ کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یادگیر ضلع میں اس قدر کووڈ کے معاملوں میں کمی یادگیر ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور یادگیر ضلع کے لوگوں کے تعاون سے ہوئی ہے۔'

یادگیر تعلقہ میں 5، شاہپور تعلقہ میں 4 اور گرمٹکل تعلقہ میں ایک نیا کووڈ معاملہ درج ہونے کی اطلاع ہے۔

اگر ضلع کے عوام اسی طرح یادگیر ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرے اور ساتھ ہی احتیاطی تدابیر پر عمل کو جاری رکھیں تو یقینی طور پر یادگیر ضلع کووڈ سے پاک ضلع بن جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میری یادگیر ضلع کے لوگوں سے دو خاص اپیل ہیں کہ ایک تو یہ ہے کہ 'لوگ سختی کے ساتھ کووڈ رہنما اصولوں پر عمل کریں اور دوسری یہ ہے کہ ویکسین ضرور لیں تاکہ آپ کووڈ سے محفوظ رہ سکیں۔'

وزیر شنکر نے مزید کہا کہ 'لاک ڈاؤن میں نرمی کا غلط استعمال نہ کریں آپ کی لاپروائی مشکلوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: جسمانی ورزش کے لیے ذہنی سکون ضروری

انہوں نے کہا کہ 'ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ کووڈ کی تیسری لہر کا سامنا ہو سکتا ہے اس میں زیادہ تر بچے متاثر ہو سکتے ہیں۔' اس لیے اپنے بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں اور بچوں کے ساتھ ہجوم والی تقریبات میں شرکت سے گریز کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.