کرناٹک کے یادگیر ضلع میں موسلادھار بارش سے کئی ایک نشیبی رہائشی علاقہ جھیل میں تبدیل ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق، مسلسل بارش کی وجہ سے یاد گیر تعلقہ گرمٹکل اور تعلقہ وڈگرہ کے لوگوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دیہاتوں کی اکثر سڑکیں کافی حد تک متاثر ہوئی ہیں اور ان گاؤں کی سڑکوں کا شہر سے ربط منقطع ہوا ہے ۔
مقامی لوگوں کو اپنے بچوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ پانی سے محفوظ رہنے کے لیے دوسری جگہ پر جاکر انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
امبیڈکر یادگیر تعلقہ میں پچاس ساٹھ مکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوا ہے۔ شرون کے مہینے میں لوگوں کو کافی مشکلات اٹھانی پڑھ رہی ہے۔
یادگیر ضلع کے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی سے فصلوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے۔